31 مارچ، 2024، 1:54 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85431531
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے صوبہ گیلان سے 67 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی برآمدات

رشت – ارنا- 21 مارج 2023 کو شروع ہوکر 20 مارچ 2024 کو ختم ہونے والے ہجری شمسی سال میں اس صوبے سے 67 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی برآمدات انجام پائی ہیں۔

 ارنا کے مطابق  گیلان کے محکمہ صنعت و معدنیات کے ڈائریکٹر جنرل تیمور پورحیدری نے بتایا ہے کہ 21 مارچ 2023 سے 20 مارچ 2024 کے درمیان صوبہ گیلان سے 67 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کا 1 ہزار 119 ٹن سامان برآمد کیا گیا جبکہ اس سے پہلے کی اسی مدت میں یہاں سے 65 کروڑ 30  لاکھ ڈالر کی مالیت کا 1 ہزار 90 ٹن سامان برآمد کیا گیا تھا۔  

 انھوں نے بتایا کہ  مذکورہ مدت میں یہاں سے دوسرے ملکوں کے  لئے   برآمدات  میں، 29 کروڑ 70 لاکھ  ڈالر کے غلہ جات، 22 کروڑ 80  لاکھ ڈالر کی صنعتی پروڈکٹس، 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی معدنیاتی مصنوعات اور 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی پیٹرلیئم اور پیٹروکیمیکل مصنوعات شامل ہیں۔   

  صوبہ گیلان کے محکمہ صنعت و معدنیات کے ڈائریکٹر جنرل تیمور پورحیدری نے بتایا کہ اس مدت کے دوران گیلان میں 84 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا 2 ہزار 333 ٹن سامان درآمد کیا گیا ۔

انھوں نے بتایا کہ  صوبہ گیلان کیسپین سی کی انزلی بندرگاہ، آ‎ستارا بندرگاہ اور اسی طرح آستارا سرحدی گزرگاہ کے کسٹم کے مراکز کے پیش نظر، سامان کی درآمدات و برآمدات اور ٹرانزٹ کا اہم ترین مرکز ہے ۔

    صوبہ گیلان کے محکمہ صنعت و معدنیات کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اس کے علاوہ  آستارا کے ریلوے کسٹم اور رشت ہوائی اڈے کے کسٹم میں بھی  سالانہ 2 کروڑ ٹن سامان اتارنے اور بھیجنے کی گنجائش پائی جاتی ہے۔

 انھوں نے بتایا کہ  صوبہ گیلان اپنے ممتاز جغرافیائی محل وقوع ، کیسپین کے ساحل پر نیز سابق سوویت یونین سے آزاد ہونے والے  اہم ملکوں کے پڑوس میں واقع ہونے  اور شمال جنوب کوریڈور نیز یوریشیا کی اقتصادی یونین کے ساتھ سامان کی ٹرانزٹ اور آزاد تجارت کے سمجھوتے کی وجہ سے، بہت جلد، تجارت، برآمدات اور ٹرانزٹ کے اہم ترین مرکز میں تبدیل ہونے جارہا ہے۔  

صوبہ گیلان کے محکمہ صنعت و معدنیات کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی گیلان  کی قدرتی خوبصورتی اور سیاحتی کشش نے بھی اس صوبے کی اہمیت بڑھا دی ہے۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .